لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اتحاد و اتفاق کے ذریعے پاکستان کو بحران سے نکالیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ مرکزیت پر یقین رکھتے ہوئے میدان میں اتری ہے۔ ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں مگر قوم کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے۔ آج ملکی سیاست نے قوم میں نظریاتی تفریق پیدا کر دی ہے۔ ہم ملک کو اور قوم کو نظریہ پاکستان کی سیاست پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساو¿تھ ایشین کالمسٹ کونسل کے پروگرام میں کالم نگاروں اور دانشوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سیاسی جماعتیں اتحاد و اتفاق کے ذریعے پاکستان کو بحران سے نکالیں:خالد مسعود سندھو
May 11, 2023