لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سکیم کے عازمین کیلئے حج تربیتی پروگرام آج سے معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ عازمین کو گزشتہ روز ملتوی کئے گئے تربیتی پروگراموں کی نئی تاریخ کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے جلد دی جائے گی۔ گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کے فلائٹ شیڈول کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے تمام نامزد بینکوں کو مارکیٹ ریٹ پر سعودی ریال فروخت کرنے کیلئے حاجی کیمپوں میں اپنے کاو¿نٹر قائم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
عازمین کیلئے حج تربیتی پروگرام آج سے معمول کے مطابق جاری رہینگے:ڈائریکٹر حج لاہور
May 11, 2023