لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج کو دہشت گردی ،لاقانونیت اور بغاوت قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا شرپسند عناصر کو سیاسی کارکن نہیں کہا جاسکتا۔ جوسیاسی جدوجہد کی بجائے، لاٹھی اورگولی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ دہشت گردی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جے یو پی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شرپسندی، تعصب پھیلانے اور ملکی سلامتی ، امن وامان کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جائے۔شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
تحریک انصاف کا احتجاج دہشتگردی ،لاقانونیت اور بغاوت ہے:محفوظ مشہدی
May 11, 2023