لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاءکو سنے بغیر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کا یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کے مرکزی ملزموںکو بری کردیا ہے۔ اے ٹی سی جج کو باضابطہ آگاہ کیا گیا تھا کہ شہداءکے ورثا کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ بیرون ملک گئے ہیں ۔21مئی کو وطن واپس آنا ہے۔ انہیں سنے بغیر فیصلہ نہ کیا جائے۔ مگر ہماری درخواست کو قبول نہیں کیا گیا اور یکطرفہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ ہم اس فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور حصول انصاف کیلئے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔