آصف علی زرداری ،فریال تالپور کو ضمانت کے باوجود گرفتار کروایا ،ملکی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا:نرگس فیض ملک


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کو ضمانت پر ہونے کے باوجود پی ٹی آئی والوں نے زبردستی گھر سے گرفتار کروایا تھا اور عین چاندرات کوہماری قائد فریال تالپور کو بھی پی ٹی آئی والوں نے ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتار کروایا تھا۔ اس کے باوجود جیالوں نے کسی ایک بھی جگہ پر اپنے ملک کی کسی ایک بھی قومی املاک کو ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچایا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن