واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاس نے کہا کہ امریکہ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا اور شام کے خلاف اس کی پابندیاں نافذ رہیں گی۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے عرب ٹی وی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شام کے عرب لیگ میں اپنی نشست پر واپس آنے کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ دمشق اس اقدام کا مستحق نہیں ہے۔ انہوں نے شام میں بحران کے حل کے لیے صدر بشار الاسد کی خواہش پر سوال اٹھایا ہے۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ تاہم امریکہ کا خیال ہے کہ عرب شراکت دار شام میں طویل بحران کے حل کے لیے دبا ڈالنے کے لیے بشارالاسد کے ساتھ براہ راست رابطے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں ، واشنگٹن اس قرارداد کے "حتمی اہداف" پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ متفق ہے۔خیال رہے اتوار 7 مئی کو قاہرہ میں عرب لیگ کی کونسل کے وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں شام کو بارہ سال کی غیر حاضری کے بعد دوبارہ عربوں کی آغوش میں واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
بشار الاسد کیساتھ تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے: امریکہ
May 11, 2023