بہت جلد آڈیو اور ویڈیو کالز ٹویٹر کا حصہ ہوں گی ایلون مسک

واشنگٹن (اے پی پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد آڈیو اور وڈیو کالز ٹویٹر کا حصہ ہوں گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک نیٹویٹ کیا کہ بہت جلد اس پلیٹ فارم سے آپ کے ہینڈل سے کسی سے  بھی وائس اور وڈیو چیٹ ممکن  ہو   گی۔انہوں نے کہا کہ  صارف فون نمبر دیئے بغیر دنیا میں کہیں بھی بات کر سکیں گے۔ایک کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ میٹا کی جانب سے چلائی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ٹویٹر کا میسجنگ فیچر،  مسینجر، سگنل، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی مفت سروسز کا مقابلہ کرے گا۔ایلون مسک نے  کہا کہ بدھ سے ٹویٹر  ڈائریکٹ مسیجز کو انکرپٹ کرنا شروع کر دے گا۔گزشتہ سال  44 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کے بعد  ایلون مسک نے ٹویٹر میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے تمام اکانٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے۔اسی طرح انہوں نے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کئی سال سے غیر فعال رہنے والے اکانٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جس سے فالوورز کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے۔اپنے  ٹویٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ہم ان اکانٹس کا صفایا کر رہے ہیں جن پر کئی سال سے کوئی ایکٹویٹی نظر نہیں آئی، اس لیے آپ کے فالوورز کی تعداد ممکنہ طور پر کم ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...