کرونا: 14 نئے کیس 8 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 14کیس رپورٹ ہوئے اور 8  مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ  کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2ہزار783 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...