لاہور میں درجنوں وارداتیں، شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے سے محروم

لاہور +فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے گجرپورہ  میں راحیل کے گھر سے 42 لاکھ ، طلائی زیورات اور دیگر سامان جبکہ ڈیفنس بی میں شکیل کے گھر سے 11 لاکھ، طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے  میں راشد کے گھر سے 4لاکھ، بھاٹی گیٹ  میں ظہیر اور اس کی فیملی سے2لاکھ، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ستوکتلہ، نصیر آباد اور اچھرہ  سے 3کاریں، سندر سے رکشہ جبکہ شادمان، لوئر مال، گرین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، باغبانپورہ اور ہنجروال  سے 6موٹر سائیکلیں چوری  ہو گئیں۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔ بتایا کہ چک نمبر 9 یوسی    رہائشی محمد عارف کا بیٹا محمد طفیل جوئیاں والا کے قریب فیکٹری میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا،  وہاں سے فارغ ہوکر موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر آ رہا تھا۔ ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کے لئے روکنے کی کوشش کی۔ موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...