سیالکوٹ، ٹوبہ، حافظ آباد میں گندم کی 7500 بوریاں، 6272 تھیلے برآمد

May 11, 2023

سیالکوٹ؍ ٹوبہ ٹیک سنگھ؍ حافظ آباد  (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ذخیرہ اندوزوں، گندم کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 7500 ہزار بوریاں اور 6272 تھیلے برآمد ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے چپڑار کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 6ہزار بوری گندم برآمد کر لی گئی۔ گندم کو محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔  ٹوبہ  کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ فوڈ کا عملہ گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہے۔ گذشتہ روز کارروائی کے دوران 6272 بیگز سرکاری تحویل میں لیے گئے جن کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد ہے۔ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر اور محکمہ فوڈ کی ٹیمیوں نے 3980 گندم کے بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ نے نجی گودام سے 800 بیگز، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ اور محکمہ فوڈ کی ٹیمیوں نے 803 بیگز جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف سندھو نے نجی گودام سے 692 گندم کے بیگز مختلف گوداموں سے برآمدکر کے گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین نے گندم غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم کی 2500 بوریاں برآمد کر لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مانگٹ اونچا میں گندم کی 600 بوریاں  جبکہ لویرے خورد میں 1900 بوریاں برآمد کرکے محکمہ پاسکو کے حوالہ کر دیں۔

مزیدخبریں