جمہوریت اور آئین کو فاشسٹ جتھے کا سامنا ہے: خرم دستگیر

May 11, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور آئین کو فاشسٹ جتھے کا سامنا ہے جس کی قیادت عمران خان کررہے ہیں۔ اس جتھے نے وہ طوفان برپا کیا ہے جو بھارت برسوں میں نہیں کرسکا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں  کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے جس کے پیچھے ایک تاریخ ہے۔ اسی فاشسٹ جتھے نے 2014 ء میں اسلام آباد پولیس پر حملے کیے۔ سو سال قبل جرمنی اور اٹلی میں فاشزم کا جنم ہوا تھا جس کی تازہ مثال تحریک انصاف ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی۔ 2019 میں عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا۔ عمران خان جیسے ماہا فاشسٹ نے 2014 میں سول نافرمانی کی اور بلوں کو آگ لگانے کی ترغیب دی۔

مزیدخبریں