آر ایس ایس کے کہنے پر مٹھی بھر لوگوں نے ریاستی اداروں پر حملے کیے: عطا تارڑ

May 11, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعترف جرم کر لیا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ پاکستان لاکر اسی پراپرٹی ٹائیکون کو اقساط میں واپس کر کے7 ارب کی جائیداد القادر ٹرسٹ کے نام سے حاصل کی ہے۔ آر ایس ایس کے کہنے پر مٹھی بھر لوگوں نے ریاستی اداروں پر حملے کیے ہیں۔ انڈیا میں اس کی خوشیاں منائی گئی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی ٹولیاں پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہیں، وہ باز رہیں ان کی شناخت ہوگئی ہے۔ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان پر دہشت گردی کے مقدمات ہونگے۔ ان کو کوئی نوکری نہیں ملے گی اور نہ ہی کریکٹر سرٹیفکیٹ ملے گا اور نہ ہی ویزہ مل سکے گا، مسلم لیگ ن کے راہنما محسن شاہنواز رانجھا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔ سب سے بڑی دلیل ہے کہ وارنٹ گرفتاری یکم مئی سے جاری ہوئے تھے، نیب متعدد دفعہ طلبی نوٹسز جاری کر چکا ہے۔ اب اسی ادارے نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں