فیصل آباد: فرخ حبیب سمیت پی ٹی آئی رہنما اور سابق ارکان اسمبلی روپوش

فیصل آباد (ندیم جاوید) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے ہیں اور بیرون ملک فرار کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور اور فیصل آباد سمیت کسی شہر میں ہونے والے احتجاج میں نظر نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج کیلئے باہر نکلنے کی ایک ویڈیو کے علاوہ ان کی عملی طور پر احتجاج میں شامل ہونے بارے کوئی اطلاع سامنے نہ آئی۔ ذرائع کے مطابق فرخ حبیب گزشتہ کئی روز سے اپنے گھر سے غائب ہیں اور ان کا فون نمبر بھی بند ہے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ہے اور وہ اپنا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالتی چارہ جوئی سمیت مختلف طرح کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے قریب ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکلنے ہی فرخ حبیب بیرون ملک چلے جائیں گے اور حالات بہتر ہونے پر واپس آئیں گے۔ پکڑ دھکڑ شروع ہونے پر فیصل آباد کے پی ٹی آئی رہنما، سابق ارکان اسمبلی، سابق وزراء روپوش ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر لطیف نذر، علی افضل ساہی، بلال بسرا، فیض کموکا، اسد معظم، فردوس رائے، رانا اسد محمود، شیخ شوکت، اسماعیل سیلا، عدنان رحمانی تھوڑی دیر کیلئے احتجاج میں نظر آئے۔ لوگوں کو ہلا شیری دیتے رہے۔ تشدد کارروائیوں کے خلاف پولیس سرگرم ہوتے ہی سب غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز علی افضل ساہی، لطیف نذر، افضل ساہی، فیض کموکا، شکیل شاہد، وارث عزیز، فرخ حبیب، حسن نیازی، اسماعیل سیلا، علی سرفراز، رانا اسد محمود، شیخ شوکت، چوہدری ظہیر الدین، علی اختر، رانا آفتاب احمد، ندیم سندھو، ڈاکٹر نثار احمد، رضا نصراللہ گھمن، شیخ خرم شہزاد منظر سے بالکل غائب رہے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے کسی جگہ نہیں جارہے۔ اپنے گھروں اور کاروباری جگہوں پر بھی نہیں جارہے۔ کارکنوں کو احتجاج کیلئے بھیجنے کی کوشش میں ہیں مگر خود مکمل طور پر غائب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...