عمران اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں: احسن اقبال

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا،اب وہ اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں۔اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ نیب نے عمران خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا، یہ کوئی معمولی کیس نہیں، 60 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا کیس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے 160 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے، ان کی گرفتاری کے بعد ملک میں افراتفری پھیلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان کا دور بدترین انتقامی دور تھا، انہوں نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا، نوازشریف اور شہبازشریف سمیت مسلم لیگ ن کی تمام قیادت کو گرفتار کیا گیا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے، گزشتہ روز پی ٹی ا?ئی کارکنوں نے سکولوں کو بھی جلایا، سکولوں کو جلانا دہشت گردی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری املاک اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت دہرے معیار پر یقین نہیں رکھتی ، پی ٹی ا?ئی نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ، عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں کی گئی، انہیں اتحادیوں نے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا۔

ای پیپر دی نیشن