گورنر کا کور کمانڈر لاہور کو فون خیریت دریافت کی

لاہور(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کو ٹیلی فون کیا۔ گورنر پنجاب نے کور کمانڈر لاہور سے ان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملہ کر کے نہ صرف ایک اہم ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے نسبت رکھنے والے قومی اثاثہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔بلکہ ہماری اقدار اور اعلیٰ روایات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شر پسندی اور انتشار کا جلد خاتمہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن