انٹرنیٹ سروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند‘ پی ٹی اے:: بندش ہائیکورٹ میں چیلنج

May 11, 2023

کراچی‘ لاہور (آئی این پی‘ خبر نگار ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔ انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کی بندش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ درخواست ابوذر سلمان نیازی نے درخواست میں وفاقی حکومت ، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے منافی ہے۔

مزیدخبریں