لاہور ( نامہ نگار) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور میں واقع رہائش گاہ جاتی امراء کے اطراف کے راستے سیل کردیئے گئے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور مختلف شہروں میں جلائو گھیرائو اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات پیش آئے۔تحریک انصاف کے کارکنان نے فیصل آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر پتھروں سے حملہ کیا اور رانا ثنا اللہ کے پوسٹر کو بھی نذر آتش کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ جب کہ لاہور ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ آفس پر بھی دھاوا بولا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں واقع جاتی امراء رہائش گاہ جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کو جاتی امراء جانے سے روکنے کے لئے پولیس نے جاتی امراء کے اطراف راستے بھی سیل کردیئے ہیں ، اور راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔
نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء جانے والے راستے بند
May 11, 2023