انسانیت کو زندہ رکھیں۔۔۔

May 11, 2024

سردار شاہد احمد لغاری

سردار شاہد احمد لغاری
دنیا بھر میں ہرسال 8 می کو عالمی یوم ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ منایا جاتا ہے تاکہ ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ موومنٹ کے انسانیت کے لیکاموں اور انسانیت سے متعلقہ اصولوں کا احترام کیا جا سکے۔اس عالمی دن کے منانے کا خیال سب سے پہلے 1933 میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقدہ ایک بین الاقوامی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کانفرنس میں پیش کیا گیاتھا۔ پہلی جنگ عظیم کے فوراً بعد دنیا کو امن اور استحکام کی ضرورت تھی۔ انہی کوششوں سے ریڈ کراس کی بنیاد رکھی گی۔ 1934 میں ٹوکیو میں 15ویں بین الاقوامی کانفرنس میں ریڈ کراس کی جانب سے جنگ بندی رپورٹ پیش کی گی جس میں جنگ کے دوران زخمیوں کے تحفظ کے لیے درکار اصول وضع کیے گے۔ یہ دن ان لوگوں کے لیے وقف ہے جو خوراک کی کمی، قدرتی آفات، سانحات،جنگ کے ساتھ ساتھ وبای امراض کا شکار ہیں، یہ دن ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کی جانب سے انسانی اقدار کو اجاگرکرتا ہے۔ اس دن ان آبادیوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں جو واقعی ضرورت مند ہیں طرفہ یہ کہ یہی دن ریڈ کراس کے بانی ”ہنری ڈوننٹ“کا یوم پیداش بھی ہے۔ یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس روز دنیا بھر میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام انسانیت کی بقا اور دوام کے لے فراہم کردہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے پورا ہفتہ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔امسال عالمی دن کا تھیم”انسانیت کو زندہ رکھیں“ چنا گیا ہے۔ میری قیادت میں ہلال احمر پاکستان کی سیلاب زدگان کے لے خدمات سے پاکستان کو نی شناخت ملی،ہم قدرتی آفات و سانحات سے نبرد آزماءہونے والی قوم ہیں۔ہم نے بدترین زلزلوں اور تباہ کن سیلابوں کا حوصلے اور صبر سے مقابلہ کیا ہے۔ ہم میں لچک ہے ایسی لچک کے ہم ایک مصیبت جھیلنے کے بعد دوسری مشکل کے مقابلہ کے لے کمر بستہ نظر آتے ہیں۔ہم وسال کی کمی کا تو شکار ہیں مگر ہم بے حوصلہ نہیں،آج سیلاب زدہ علاقوں میں بمپر کراپس ہوی ہیں،اجڑے باغ اب پھلوں سے لدے درختوں کا مسکن نظر آتے ہیں۔بے گھروں کے لے ماڈل گھربن رہے ہیں،عوامی سہولیات کے لے متاثرہ اضلاع میں بیت الخلاءکی تعمیر جاری ہے،زراع معاش کی فراہمی زوروں پر ہے،گھریلو کفالت کے لے ہلال احمر نے بھینسیں اور لوڈر رکشے تقسیم کے ہیں۔ ہلال احمر پاکستان کی کوششوں سے آگاہی اور شعور پھیلا ہے، اپنی مدد آپ اور رضاکارانہ جذبوں کو فروغ حاصل ہوا۔ہلال احمر پاکستان نے انسانی جذبوں کو فروغ دینے، ایک مثالی انسانی معاشرہ کے قیام اور ہلال احمر کی کاوشوں کو اجاگر کرنے کے لے ریڈکراس ریڈ کریسنٹ ڈے کی مناسبت سے پہلی تقریب سکول کے طلبہ و طالبات میں آرٹ اور پینٹنگ مقابلہ کے عنوان سے منعقد کی۔شہر اقتدار کے ایف نان پارک میں یہ تقریب قابل دید تھی۔چار سو سے زاد طلبہ و طالبات کے علاوہ ہلال احمر کے عملہ،معاون عملہ اور رضاکاروں نے بھی اس مقابلہ میں حصہ لیا۔اس صحت مندانہ سرگرمی کو مصنفین،مہمان اعزاز،سی ڈی اے حکام،سکولوں کی انتظامیہ اور آی ایف آر سی کی جانب سے زبردست پزیرای ملی۔دوسری تقریب میں ہلال احمر پاکستان کے بروقت ریسپانس کا مظاہرہ دکھایا گیا۔یہ کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے کہ زلزلہ کے دوران ابتدای طبی امداد کی فراہمی،زخمیوں کی ہسپتال منتقلی سے متعلق تھی اسے اس فرسٹ ایڈ سیمولیشن ایکسرساز کا نام دیا گیا تھا۔تیسری تقریب Challenge Kindness کے نام سے تھی اس اقدام میں اولڈ ایج ہومز،یتیم بچوں کے اداروں اور ہسپتالوں میں زیر علاج بچوں میں پھلوں سے بھری ٹوکریاں اورتحاف(کھلونے) تقسیم کے گے۔اسی طرح ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ایک روزہ صفای مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لیک ویو پارک اور راول ڈیم جھیل کے اطراف سے کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کو صاف کیا گیااس مہم میں ہلال احمر پاکستان کے ساتھ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے سیکڑوں کیڈٹس نے بھی حصہ لیا۔تمام تقریبات کا بنیادی مقصد رضاکارانہ جذبوں کا فروغ اور عوام میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اگلے روزہلال احمر کے زیر اہتمام فیض آباد مری روڈ کے بایں جانب شجر کاری بھی کی گی۔اڑھای سو کے قریب پودے لگاے گے۔ ہلال احمرریجنل بلڈ ڈونرز سنٹر کے تحت فاسٹ یونیورسٹی میں خون کے عطیات کے لے کیمپ میں ریکارڈ افراد نے خون عطیہ کیا۔نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے فاطمہ جناح آدیٹوریم میں ویسٹ سیگریگیشن سے متعلق تقریب منعقد کی گی،ری ڈیوس ری یوز اور ری سایکل جیسے اقدامات سے آگاہیکے علاوہ صاف ستھرا شہر پراجیکٹ بابت بھی شرکا کو معلومات فراہم کی گیں۔دو می سے آٹھ می تک مذکورہ تقریبات کا انعقاد ممکن بناکر ہلال احمر نے دنیا بھر کی نیشنل سوساٹیز میں اپنا نام بلند کیا اسی طرح چاروں صوبای برانچوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور قبالی علاقوں پر مشتمل (فاٹا) برانچ نے بھی عالمی دن کو بھرپور انداز سے منایا۔ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن ہمیں دوسروں سے ہمدردی، محبت، پیار، مدد کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن تنظیمی اصولوں، مشن، اقدار اور سرگرمیوں کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ میری وطن عزیز کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ خون کا عطیہ دینے کی مہم ہو، یا عوامی آگاہی کے پروگرام ہوں یا ابتدای طبی امداد کے تدریسی سیشن آپ سب ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ہلال احمر پاکستان صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لے پورا سال مختلف ایونٹس منعقد کرتا رہتا ہے۔دنیا بھر میں ہرسال 8 می کو عالمی یوم ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ منایا جاتا ہے اس بار ہلال احمر نے انسانیت کی خدمت، عطیہ خون،ماحولیاتی تحفظ،فرسٹ ایڈ،شجر کاری کے علاوہ صفای مہم سے پورا ہفتہ نوجوانوں کو مصروف رکھا۔آگے بڑھیں انسان دوست معاشرہ کے لے ہلال احمر کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں