کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسٹاک مارکیٹ میں حال ہی میں بعض شیئرز کی تجارت میں غیرمعمولی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج)کے ممبران کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا دورے کے موقع پر گفتگو میں کمشنر مارکیٹ عبدالرحمان وڑائچ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایس ای سی پی حکام نے اسٹاک مارکیٹ کی سرویلنس اور انسائیڈر ٹریڈنگ اور اس کی روک تھام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے انکشاف کیا کہ بعض شیئرز کی ٹریڈنگ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات ہورہی ہیں۔