بجٹ کیلئے حکومت کو12ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانا پڑے گا:عامرقدیر

لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیرنے کہا ہے کہ حکومت کیلئے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا ہرگز آسان نہیں ہوگا ،پاکستان کو کم و بیش23 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی جس کیلئے دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے جس قدر ممکن ہوسکے مراعات دینے کا اعلان کرے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی مراعات پر مبنی سکیمیں لائی جائیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ اپنے ملک بھجوائیں۔ عامر قدیر نے کہا حکمرانوں اور پالیسی سازوں سے درخواست ہے کہ حکومتی اور سرکاری اخراجات میں کمی کی جائے ، میڈ ان پاکستان کو فروغ دے کر ایکسپورٹ میں کمی لائی جائے ، زراعت اورچھوٹی انڈسٹری کو ویلیو ایڈیشن کی طرف لایا جائے اور انہیں برآمدات سے تبدیل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...