کرغزستان کے اعزازی قونصلر کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر)کرغزستان کے اعزازی قونصلر اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے نئے تعینات ہونیوالے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کیلئے کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان رابطے کے طور پر اہم کردار ادا کریں گے۔ گزشتہ روز گورنر کے نام اپنے تہنیتی خط میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار سلیم حیدر بطور گورنر بالخصوص پنجاب اور مجموعی طور پر پورے ملک کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا  گورنر پنجاب بات چیت میں سہولت فراہم کرنے، خدشات کو دور کرنے اور کاروباری مفادات کے تحفظ کرنے والی پالیسیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ابنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن