3.3 ملین کی نادہندگی ،مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ راولپنڈی سیل کردیا گیا

May 11, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی میں 3.3 ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ کو پی آر اے راولپنڈی کمشنریٹ نے سیل کر دیا۔ کمرشل مارکیٹ میں واقع مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ 3.3 ملین سے زائد کا ٹیکس نادہندہ تھا۔ پی آر اے راولپنڈی آفس کی جانب سے مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو ریکوری نوٹسز جاری کر کے رقم وصول کرنے کی کوشش کی گئی متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس جمع نہیں کروایا گیاجس پر کاروائی کر کے پی آر اے نے 2.5 ملین کا ٹیکس ریکوور کر لیا۔ ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر انفورسمنٹ افسر کی مو جودگی میں ریکروٹمنٹ ایجنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ کاروائی چیئرمین پی آر اے اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں