آرٹیفیشل انٹیلی جنس حادثات سے بچنے کیلئے مددگار ہے:چیئرمین اوگرا

لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین اوگرا مسرور احمد نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس حادثات بچائو کیلئے مددگار ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں حادثات رپورٹ بھی نہیں ہوتے۔اوگرا کے دروازے سب کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ وہ گزشتہ روز آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پٹرولیم انڈسٹری میں سیفٹی کے موضوع سے سیمینار میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرچیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی، سینئر وائس چیئرمین طارق محمود، چیئرمین گوریکس گروپ عاصم جمیل و دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء نے آگ سے بچاؤ کے طریقہ اور ہدایات پر اظہار خیال کیا جبکہ آئل اینڈ گیس فیلڈ میں حفاظتی تدابیر پیش کی۔ چیئرمین گو پٹرولیم خالد ریاض کی جانب سے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کیلئے 2کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے کہا ایسے اقدامات کرنے ہونگے کہ پٹرولیم انڈسٹری ایک محفوظ انڈسٹری بن جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن