آئرلینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا، 5 وکٹوں سے کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے  6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔ افتخار احمد 37 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئرلینڈ کی طرف سے اینڈی بالبیرنی 77‘کپتان پال سٹرلنگ 8‘لورکن ٹکر چار‘ہیری ٹیکٹر 36‘جارج ڈاکریل 24رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ گیرتھ ڈیلانی دس اور کرٹس کیمفر پندرہ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ عباس آفریدی نے دو ‘شاہین آفریدی ‘نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اینڈی بالبیرنی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائیگا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 6 اوورز میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، پچ تھوڑی دو رفتار تھی اور اس میں کچھ اچھال تھا۔ اس کے بعد ہم اچھا کھیلے اور 182 رنز بنائے لیکن میرے خیال میں 190 اچھا سکور تھا۔مجھے لگتا ہے کہ ہم اسی وجہ سے ہار گئے۔ بائولنگ اور فیلڈنگ میں ہم نے اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کیا اور میدان میں کچھ خرابیاں ہوئیں جس کی قیمت ہمیں چکانی پڑی۔پہلے دس اوورز میں آگے تھے آخری دس اوورز میں پیچھے چلے گئے ۔ آئرش کپتان پال سٹرلنگ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر بہت زیادہ خوش ہیں ۔ ہمارے لئے بہت اچھا دن تھا ۔ 180رنز تک محدود رکھنا ہماری کامیابی تھی ۔ بالبیرنی نے بہت اچھی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کیخلاف بہت اچھا کھیل پیش کیا ۔ منصوبہ کے مطابق کھیلے اور کامیابی حاصل کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...