قومی ٹیم آئر لینڈ ‘انگلینڈ کیخلاف روٹیشن پالیسی کے مطابق نہیں کھیلے گی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز روٹیشن پالیسی کے مطابق نہیں کھیلے گی۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم اس بات پر متفق ہیں کہ قومی ٹیم کا چناؤ انہی کھلاڑیوں میں سے کیا جائیگا جو ورلڈکپ کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کے پانچ مقابلوں میں قومی ٹیم نے 16 کھلاڑیوں کو کھلایا تھا، عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو ٹی 20 ڈیبیو کروایا گیا تھا۔ اب اطلاعات ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے بینچ سٹرینتھ کو موقع دینے کے بجائے انہی کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا جو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے کمبی نیشن کو فائنل کیا جائے اور جس کمبی نیشن کیساتھ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 میں شرکت کریگی اسی کمبی نیشن کیساتھ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میدان میں 11 رکنی ٹیم اتاری جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن