ٹی ٹونٹی ‘ بابر اعظم کی 22ویں نصف سنچری ‘کوہلی کا ریکارڈ برابر  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ففٹی سکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس سکور بنایا۔بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے ہیں۔کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین ہندسوں کے سکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔مجموعی ٹی ٹونٹیز میں بھی بابر اعظم کی ففٹی پلس سکور کی سنچری مکمل ہوگئی۔وہ ٹی ٹونٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس سکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس سکور بنایا جبکہ  ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی ٹی ٹونٹی میں 50 پلس سکور کیا۔کرس گیل نے مجموعی ٹی ٹونٹی میں 22 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا، بابر اعظم نے 11 مرتبہ ففٹی پلس سکور کو تین ہندسوں میں بدلا جبکہ ویرات کوہلی 9 اور ڈیوڈ وارنر 8 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں بدلنے میں کامیاب رہے۔

ای پیپر دی نیشن