نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) نارووال نارنگ مریدکے شاہراہ پر بنائی گئی گرین بیلٹ پر 20,20 فٹ لمبے پودے حادثات کا سبب بننے لگے پنجاب ہائی وے محکمہ جنگلات اسسٹنٹ کمشنر سمیت متعلقہ انتظامیہ خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکی سماجی تنظیموں سمیت شہریوں دیہاتیوں کا شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق نارووال سے نارنگ مریدکے جانے والی شاہراہ کے درمیان لگائے گے پودے بیس بیس فٹ تک بلند ہو چکے ان دیو قامت پودوں اور جھاڑیوں کی وجہ سے دوسری جانب سے آنے والی گاڑی نظرنہیں آتی یوٹرن لیتے یا سڑک تبدیل کرتے اچانک گاڑی نمودار ہوتی ہے جس سے خوفناک حادثات پیش آرہے ہیں پنجاب ہائی وے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر عوام کو فٹ بال بنا رکھا ہے محکموں کی غفلت اور لاپروائی سے درجنوں قیمتی جانوں کاضیاع اور لاکھوں روپے مالیت کانقصان ہوچکا۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کمشنر لاہور ڈویثرن سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
نارووال نارنگ مریدکے روڈ پر گرین بیلٹ پر لگے پودے حادثات کا سبب بننے لگے
May 11, 2024