الہٰ آباد/ٹھینگ موڑ ( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جہد و جہد کی عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہے اس کو ضائع نہ کیا جائے تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاھد لکھوی اور ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف سردار وقاص حسن موکل نے صدر انجمن تاجران حاجی منیر احمد ،چوہدری الطاف حسین اور سردار آصف منیر سیال آف بونگی کے ہمراہ تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ دھندلی نہ ہوتی تو پنجاب اور مرکز سمیت عمران خان کی حکومت ہوتی آج مہنگائی کا جن قابو میں ہوتا ۔ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں عوامی طاقت سے اس جعلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خود مختار حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی ۔