مسلم ممالک نے فلسطین کا ساتھ نہ دے کر زیادتی کی:رضا فاروق واہلہ 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سنیئر ممبر چوہدری رضا فاروق واہلہ نے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین کی قربانیاں تاریخ یاد رکھے گی، مسلم ممالک کی تنظیم اوآئی سی کی مسلسل خاموشی کی وجہ سے فلسطین میں مسلسل خون ریزی جاری ہے، بد قسمتی سے عالمی برادری،مسلم ممالک و انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اسرائیلی ظلم پر بے بس ہو چکی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بازف رضا واہلہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا،چوہدری رضا فاروق واہلہ نے کہا کہ مسلم ممالک نے فلسطین کا ساتھ نہ دے کر زیادتی کی ہے،امریکہ اوراسرائیل کا خیال تھاکہ فلسطینی نسل کشی سے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے اوران کانام ختم ہو جائے گا، غزہ میں ہزاروں شہادتوں کانذرانہ دے کر امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا اسرائیل کے عزائم سے دستبردار فلسطین کو تاریخ کی کامیابی ملی خون کی ہولی کھیل کر مخالفین کوسبق دیاجسے وہ صدیوں یاد رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن