نان و روٹی کی مقرر قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ کی جارہی ہے : چوہدری ارشد 

May 11, 2024

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس، ہوٹلز اور تندوروں پر نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کررہے ہیں، روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کیخلاف ورزی پر ضلع بھر میں ابتک 77 ہزار 705 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 675 دکانداروں کو 19 لاکھ 57 ہزار 500 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے جبکہ نان و روٹی کی زائدقیت وصول کرنیوالے 2 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی اور 2 کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے آفس چیمبر میں ہوٹلز اور تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عدنان ملہی سمیت تندور اور ہوٹل مالکان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں