تحفظ ختم نبوت کیلئے امت مسلمہ نے لازوال قربانیاں دیں:مولانا محمد اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے امت مسلمہ نے لازوال قربانیاں دیں،علماء و مشائخ قادیانی اور اسرائیلی ایجنڈے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو پچاس سال مکمل ہونے پر 7 ستمبر کو سنی اتحاد کونسل گولڈن جویلی کے طور پر منائے گی۔علماء و مشائخ قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...