اسلام آباد(این این آئی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں پر بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل بلوچ انتہا پسندی کا مکرو چہرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بلوچ انتہاپسندی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ذہنی پستی کا یہ عالم ہے یہ حجام اور مزدوروں کو بھی دشمن سمجھتی ہیں۔مصطفی نواز نے کہاکہ اس سے پہلے بلوچ دہشتگردوں نے پنجابی اساتذہ جن میں خاتون بھی شامل تھیں ان کو نشانہ بنایا تھا۔انہوںنے کہاکہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی، ظلم اور کھلی دہشگردی ہے۔
بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل بلوچ انتہا پسندی کا مکرو چہرہ ہے،مصطفی نواز
May 11, 2024