لاہور (آئی ا ین پی ) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں 13 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اراکین میں 12 محکموں کے وزرا شامل ہیں، کمیٹی سموگ کے خاتمہ کیلئے رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی پنجاب بھر میں سموگ کی بڑھتی وجوہات کا بھی سراغ لگائے گی۔