حافظ آباد میں  بچے سے زیادتی کاملزم گرفتار کر لیا گیا

لاہور ( این این آئی) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے حافظ آباد میں امام مسجد کی 5سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے ۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ حافظ آباد میں امام مسجد کی 5سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، زیادتی کا شکار کمسن بچے کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...