100 کلو سے زیادہ وزن والے ٹریفک وارڈنز کیلئے فری میڈیکل‘ فٹنس کیمپ 

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈن کی تھکا دینے والی ڈیوٹیوں کیلئے جسمانی صحت کواہم قرار دیدیا۔اسی تناظر میں 100 کلو سے زیادہ وزن والے وارڈنز کیلئے مناواں لائنز میں فری میڈیکل و فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں موٹے اہلکاروں کے پیشگی مختلف ٹیسٹ جن میں بلڈ ٹیسٹ،شوگر ٹیسٹ، کولیسٹرول لیول سمیت دیگر ٹیسٹ کروائے گئے۔عمارہ اطہر نے بتایا کہ وارڈنز موسم کی تلخیاں جھیلنے کیلئے جسم کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔جسمانی طور مکمل فٹ اہلکار بہترین ڈیوٹی سرانجام دے سکتا ہے۔سی ٹی نے وارڈنز کے مکمل علاج و معالجے کیلئے تمام سہولیات فری فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرز اور نیوٹریشنز نے میڈیکل فٹنس پر وارڈنز کو لیکچرز دئیے انہوں نے بتایا کہ فنٹس کیمپ لگانے کا مقصد وارڈنز کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانا ہے اسی فٹنس کے پیش نظر ہر ماہ فٹنس کیمپس لگائے جارہے ہیں۔وارڈنز کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور وارڈنز کی فزیکل فٹنس کے پیش نظر مختلف کھیلوں کے پروگرام بھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن