لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے صوبے کے پہلے سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر قائم کیا ہے۔سائبر کرائم سے متعلق شکایات اب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں فسیلی ٹیشن سنٹر میں جمع ہو سکیں گی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور پولیس کو سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔یہ سنٹر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں کام کریگا۔سائبر کرائم سے متعلق شکایات کو سننے کیلئے ڈی ایس پی سائبر کرائم کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے،ڈی ایس پی احمد عثمان سائبر کرائم فسیلیٹشن سینٹر کی سربراہی کرینگے۔شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر میں رابطہ کر سکیں گے۔شکایات سننے کے بعد متعلقہ پولیس سٹیشن سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کریگا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق مقدمات کی تفتیش بھی سائبر کرائم یونٹ کے افسران کریں گے۔
پہلا سائبر کرائم فسیلی ٹیشن سنٹر قائم ‘شکایات سننے کیلئے ڈی ایس پی تعینات
May 11, 2024