فیصل آباد: محکمہ صحت کا چھاپہ‘ ادویات کا سٹاک پکڑا گیا

May 11, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت ڈرگ کنٹرول ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سیل مارکیٹ چنیوٹ بازار میں واقع چوہدری پلازہ کی تیسری منزل پر بے نامی گودام میں مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے فزیشن سیمپلز کا سٹاک پکڑ لیا جن پر Not For Sale لکھا ہوا تھا۔ مارکیٹ اور میڈیکل سٹورز پر سٹمپ ریمو کر کے سپلائی کئے جاتے تھے۔ علاوہ ازیں کچھ ادویات کے سیمپل برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لئے بھی لئے گئے اورگودام کو سیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں