فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس، یوٹیلیٹی اسٹورز ، گوشت کی دوکانوں، ہوٹلز ، تندوروں اور مارکیٹوں میں اشیاء خورونوش اور نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کررہے ہیں، روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کیخلاف ورزی پر ضلع بھر میں اب تک 11 ہزار 296 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 1 ہزار 87 دوکانداروں کو 22 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا جبکہ نان و روٹی کی زائدقیمت وصول کرنے والے 25 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 24 کو حراست میں لیا گیا۔
فیروز والہ : نان ‘روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے پر 25دکانداروں کیخلاف مقدمات‘24گرفتار
May 11, 2024