مخالفوں کی کوشش کے باوجود2صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے:اشرف بھٹی

May 11, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے یہ بات حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے آج ملک بھر کے آینی عہدوں پر پیپلز پارٹی کی اکثریت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پیپلز پارٹی مخالف قوتوں نے اس جماعت کو ختم کرنے کی بڑی سازشیں کیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے پارٹی بھی موجود ہے اور آج دو صوبوں میں نہ صرف پارٹی کی مکمل حکومت ہے اس کے ساتھ آئینی عہدے بھی پیپلز پارٹی حاصل کر چکی ہے۔

مزیدخبریں