عقیدہ وایمان کی کمزوری نے اعمال کھوکھلے کردیے:میاں جمیل 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل  نے جامع أبی ہریرہؓ  کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے  اجتماع سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ وایمان کی کمزوری نے اعمال کھوکھلے کردیے۔احکامات الٰہی اورفرامین رسول کریمؐ  سے دوری  کے باعث  معاشرہ بے راہ روی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ انسان اپنے مرکزسے دورنہ جائے ۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل کے بہترمستقبل کے لیے بہترتربیت کی ضرورت ہے جس  کی والدین پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  بہتردنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی بہتری کے لیے بھی کوششیں کرنی چاہیئں۔انہوں نے کہاکہ  ہمیں اجتماعی طورپر خود کوبدلناہوگا،مسابقت میں دنیا بہت آگے جاچکی ہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ قرآن وحدیث سے مکمل رہنمائی حاصل کرتے ہوئے  دنیاوآخرت میں کامیابی  کے لیے راستے تلاش کیے جائیں تاکہ اللہ تعالٰی کی رحمتیں اوراسکی رضا وخوشنودی بھی حاصل ہو۔   

ای پیپر دی نیشن