لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی، گیس کے بلوں میں ناروا ٹیکسزسے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام سے بھتہ خواری کی جارہی ہے۔بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ غربیوں پر سراسر ظلم کے مترادف ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملک اورقوم کو آئی ایم ایف کے گروی میں رکھ دیا ہے۔