لاہور(خصوصی نامہ نگار) علماء عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں عقیدے پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا ۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون اور ائین کی اسلامی دفعات کے خلاف ہر قسم کی سازش پر علماء کی پوری نظر ہے ایسی کسی سازش کو عوام اور علماء کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے رہنمائوں مولانا محمد امجد خان، مولانا محمود میاں‘حافظ نصیر احمد احرار‘مولانا حافظ محمد اشرف گجر‘ مولانا قاری امجد سعید،مفتی عقیل احمد،مفتی بشیر یوسف و دیگر نے مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے زیر اہتمام کل جماعتی اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں ملک گیر یوم مطالبات منایا گیا مختلف مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکاجائے قادیانیوں کے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔