اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کردیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) عالمی فورم پر ہزیمت اور شرمندگی کے خوف میں اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں کھڑے ہوکر اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ سے قبل اسرائیلی سفیر جیلاد ایرڈن تقریر کے لیے آئے تو اپنے ساتھ پیپر شریڈر بھی لے کر آئے۔ اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی کے ارکان  سے کہا آپ فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیں گے تو دراصل آپ اقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹکڑے ٹکڑے کریں گے، یہ کہتے ہوئے اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے صفحات پیپر شریڈر میں ڈال دیے۔

ای پیپر دی نیشن