عسکری ٹاور‘ جناح ہاؤس حملہ: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع

May 11, 2024

لاہور ( خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی ویڈیو لنک پراڈیالہ جیل سے حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا، جونیئر و کیل نے پیش ہوکر کہا آج وکلاء  کی ہڑتال ہے، سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش نہیں ہو سکتے، سماعت موخر کردی جائے۔ جناح ہائوس جلائو گھیرائو کیس میں گرفتار 3 ملزموں کو ڈسچارج کردیا، عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے 14 دن کے ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی، وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم جناح ہاوس مقدمے میں بے بنیاد نامزد کیے گیے، پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں۔

مزیدخبریں