سپریم کورٹ: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلافحکومتی اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 14 مئی کو نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے رجسٹرار آفس نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن