واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے رفاہ میں فوجی آپریشن کی تردید کر دی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رفاہ میں فوجی آپریشن کے اشارے نہیں ملے، جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکہ رفاہ میں دوسرے آپشنز پر اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے۔ترجمان متھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے انتخابات میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ہمارا دنیا میں ہونے والے انتخابات میں کوئی تعلق ہے، امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں، یہ ایک قانونی معاملہ جس کی تحقیقات جاری ہیں۔