واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پولیس کی فائرنگ سے فضائیہ کا سیاہ فام اہلکار ہلاک ہوگیا۔پولیس غلط اپارٹمنٹ میں داخل ہوگئی تھی جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، مرنے والے اہلکار کی شناخت راجر فارٹسن کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 23 سالہ راجر فارٹسن کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔