مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ میں فلسطینیوں کے اندھے قتل عام کے بعد یورپ کے دوسرے ملکوں کی طرح برطانیہ میں بھی یہودی طلبہ کے لیے مشکلات پیدا ہونے لگی ہیں۔ اس صورت حال پر تشویش کا اظہار برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی طرف سے یونیورسٹیوں کے سربراہوں سے ایک ملاقات کے دوران ملاقات میں سامنے آیا ۔رشی سونک نے یونیورسٹیوں کے سربراہان سے کہا کہ یہودی طلبہ کے تحفظ کا اہتمام کریں اور انہیں یہود مخالفت کا شکار نہ ہونے دیں نہ ہی انہیں مٹھی بھر اقلیتی احتجاجی اور جنگ مخالف طلبہ کے احتجاج سے ہراساں ہونے دیں۔برطانوی وزیر اعظم نے یونیورسٹی سربراہان سے یہ درخواست جمعرات کے روز کی ہے جب امریکہ اور یورپ کے دوسرے ملکوں کی طرح برطانیہ کے یونیورسٹی طلبہ بھی غزہ میں عورتوں اور بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکت اور مسلسل جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں۔
یہودی طلبہ کو برطانوی یونیورسٹیوں میں تحفظ دیا جائے، برطانوی وزیراعظم
May 11, 2024