مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک میں باقاعدہ شمولیت دور نہیں، فواد چوہدری 

May 11, 2024

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دور نہیں۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا یہ اتحاد پاکستان کی تاریخ کا سب سے مضبوط اتحاد ہوگا،اس اتحاد کی تحریک چلانے کی اہلیت کا اندازہ سب کو ہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میری نظر میں تحریک سے پہلے رابطے کی ضرورت ہے،تحریک شروع ہوئی تو اسے ختم کرنا قیادت کے بس میں بھی نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرتی حالات ایسے ہیں کہ تحریک ختم کرنا قیادت کے بس میں نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں