اسلام آباد (آئی این پی )سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ازخود نوٹس کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے وائس چانسلرز کی تعیناتی پر رپورٹ طلب کی تھی۔